پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی جب کہ اطراف کا علاقہ بھی سیل کردیا گیا۔ فوٹو؛ اے ایف پی
میونخ: جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب
کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فرانس میں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 84 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شاپنگ سینٹر کو خالی کراکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے اور اطراف کے علاقے کو بھی سیل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔